ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کارکنوں نے بلااشتعال پتھرا کیا، پولیس پر شیلنگ ہمارے لیے ایک نئی چیز ہے: آئی جی اسلام آباد

پی ٹی آئی کارکنوں نے بلااشتعال پتھرا کیا، پولیس پر شیلنگ ہمارے لیے ایک نئی چیز ہے: آئی جی اسلام آباد

انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر بلا اشتعال پتھرائو کیا گیا لیکن پولیس تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کے توسط سے تمام کوآرڈینیشن ہو گئی تھیں لیکن پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پتھرا کے بعد آنسو گیس کی شیلنگ کی، پولیس تحمل سے کام لے رہی ہے، پولیس کے پاس ہتھیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت سے 100 میٹر کا فاصلہ بھی نہیں رہ گیا، عمران خان عدالت میں تشریف لائیں اور عدالتی کارروائی کی تکمیل کریں۔

اکبر ناصر خان کا کہنا تھا پولیس کی طرف بھی شیل آکر گرے ہیں جس پر حیرت ہے، اس کی تحقیقات کر رہے ہیں، پولیس پر شیلنگ کی گئی ہے یہ ہمارے لیے ایک نئی چیز ہے۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے بات صرف اتنی ہے کہ آپ نے عدالت میں پیش ہو کر اپنا مقف رکھنا ہے، پولیس کا طریقہ کار سب کے سامنے ہے، پولیس تحمل، برداشت کا طرز عمل اختیار کیے ہوئے ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان نے آج توشہ خانہ کیس میں ایف ایٹ کچہری میں پیش ہونا ہے اور اس حوالے سے اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔