ہومبریکنگ نیوزعمران نیازی کی حرکتوں سے ان کا فاشسٹ ہونا ظاہر ہوگیا، وزیراعظم

عمران نیازی کی حرکتوں سے ان کا فاشسٹ ہونا ظاہر ہوگیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی گزشتہ چند روز کی حرکتوں سے ان کا فاشسٹ ہونا عیاں ہوگیا۔

ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لوگوں کو انسانی ڈھال بنانے سے لے کر پولیس پر پیٹرول بم حملوں اور عدلیہ کو دھمکانے کے لیے جتھوں کی قیادت تک عمران نیازی کا فاشسٹ اورعسکریت پسند ہونا ظاہر ہوگیا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیاز واضح طور پر بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کی پیروی کررہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔