اسلام آباد (سب نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کے ویزن اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے زون فور اور فائیو کی شاندار قیادت میں سی ڈی اے نے اسلام آباد کے زون فور اور فائیو کی65یونین کونسلز میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے مربوط اور موثر نظام کی منظوری دیتے ہوئے زون فور اور فائیو میں جدید ٹیکنالوجی سے کچرے کی وصولی اور تلفی کا نظام متعارفکروا دیا۔ سی ڈی اے بورڈ نے بھی دیہی اسلام آباد کے لیے جامع سالڈ ویسٹ ڈسپوزل پلان کی منظوری دے دیاسلام آباد کے زون فور اور فائیو کے شہریوں کو ماضی میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات میسر نہیں تھیں۔
زون فور اور فائیو کی 65 یونین کونسلز کو منظم صفائی کے نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گازون فور اور فائیو میں روزانہ تقریبا 342 ٹن کچرے کی مینجمنٹ کی جائے گیدیہی اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے 1,610 اہلکار تعینات کیے جائیں گیکچرے کی صفائی کے لیے 103 مختلف اقسام کی مشینری استعمال کی جائے گیبانی گالا، غوری ٹان, لہتڑار اور دیگر دیہی علاقوں میں باقاعدہ کچرا اٹھانے کا نظام نافذ کیا جائے گا۔ دیہی اسلام آباد میں گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا جدید نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے شہریوں کی مشکلات کو کم سے کم کرنے میں مدد ملے گی۔ کچرے کی منتقلی اور تلفی کے لیے روٹ آپٹیمائزیشن اور جی پی ایس ٹریکنگ استعمال کی جائے گی۔ سی ڈی اے کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے مانیٹر کیا جائے گایونین کونسل کی سطح پر صفائی کی کارکردگی کی روزانہ رپورٹ تیار ہوگی ۔
صفائی کے نظام میں ڈیجیٹل حاضری اور فیلڈ ڈپلائمنٹ کا نظام بھی شامل ہوگااس کے علاوہ فیشل مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ سیف سٹی کے زریعے بھی موثر نگرانی کی جائے گی۔ لوگوں کی شکایات کو بروقت حل کرنے کے لیے بھی تمام ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ترکی کی معروف ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی معاونت سے جدید صفائی نظام متعارف کرایا جارہا ہے دیہی علاقوں میں طویل روٹس اور تنگ سڑکوں کے لیے منی ٹپرز اور ہینڈ کارٹس استعمال ہوں گیاسلام آباد کا کوئی علاقہ صفائی کے معاملے میں نظرانداز نہیں ہو گا ۔ چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرفممبر انوائرمنٹ عبداللہ خرم نیازی منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی کریں گے۔ شہریوں نے چیرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کے فیصلہ اور سالڈ ویسٹ کی ڈسپوزل کے عملی اقدام کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اسی طرح فلاح وبہبود اور صفائی ستھرائی کے کاموں کے لیے عملی اقدامات کرتے رہیں جس سے اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے میں مدد ملے گی۔
سی ڈی اے ، اسلام آباد کے زون فور اور فائیو کے دیہی علاقوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ جامع منصوبہ کی منظوری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
