لاہور:ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد قذافی نے پنجاب رینجرز ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا، وہاں انہوں نے زخمی ہونے والے رینجرز جوانوں کی عیادت کی۔
ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد قذافی فردا فردا تمام زخمیوں سے ملے اور ان کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر انہوں نے زخمی جوانوں کے حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انتشار پسند عناصر جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے دی گئی ذمہ داری کی انجام دہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
واضح رہے لاہور میں قیام امن کے سلسلے میں تعیناتی کے دوران کارکنوں کے پتھرا سے 8 رینجرز جوان و افسران زخمی ہو گئے تھے جن کا علاج پنجاب رینجرز ٹیچنگ ہسپتال میں جاری ہے۔
