تہران(آئی پی ایس )الجزیرہ ٹی وی نے دعوی کیاہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سپری لیڈر مجتبی خامنہ ای کو اپنے والد اور سابق سپریم لیڈر کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مجتبی خامنہ ای نے اپنے والد کی آخری رسومات میں شرکت کی خواہش سے آگاہ کیا ہے لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث مجتبی خامنہ ای کو اپنے والد کے جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی،حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے اسرائیل تعزیتی تقریبات کے دوران مجتبی خامنہ ای کو قتل کرسکتا ہے،اسرائیل مجتبی خامنہ ای نقل و حرکت کے ذریعے ان کے خفیہ مقام کا سراغ لگاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تجہیزوتکفین کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے جو کہ 9 جولائی تک جاری رہیں گی جبکہ پاکستان کے وفد نے گزشتہ روز نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔ وزیراعظم شہبازشریف جنازے میں شرکت کے بعد ایران سے ترکیہ روانہ ہو ئے جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر وطن واپس آ ئے۔
