اسلام آباد:وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے نواز شریف کے قریبی ساتھی ناصر بٹ کے ریڈ وارنٹ منسوخ کر دیے، ریڈ وارنٹ منسوخی کے حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے کو آگاہ کر دیا گیا، سا بقہ حکومت نے مرحوم جج ارشد ملک کی ویڈیوز بنانے پر ناصر بٹ کے ریڈ وارنٹ جاری کیے تھے ،ناصر محمود بٹ کی کچھ روز میں پاکستان آمد متوقع ہے، نواز شریف نے ناصر محمود بٹ کو الیکشن لڑنے کی ہدایت کی ہے، ناصر pp 18 راولپنڈی سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
ایف آئی اے نے نواز شریف کے قریبی ساتھی ناصر بٹ کے ریڈ وارنٹ منسوخ کر دیے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
