راولپنڈی (سب نیوز) سول اور پولیس انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی گئیں، پنجاب حکومت نے کمشنر راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے تبادلوں کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب حسن مشتاق سکھیرا کو نیا سی پی او راولپنڈی جبکہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کو نیا ڈی سی راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کو عہدے سے ہٹا کر سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ حسن مشتاق سکھیرا کو نیا سی پی او راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ حسن مشتاق سکھیرا اس سے قبل ڈی آئی جی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کو بھی تبدیل کر کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ ڈی سی فیصل آباد کیپٹن (ر)ندیم ناصر کو نیا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی مقرر کر دیا گیا ہے، حکومت پنجاب نے کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر)شہریار شیرازی کی جگہ کیپٹن (ر) طیب سمیع خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ میں مزید تبدیلیوں کے تحت اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر حاکم خان کو تبدیل کر دیا گیا ہے، جبکہ اختر ملک کو اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر تعینات کیا گیا ہے۔ محسن اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن اور رب دینو کو اسسٹنٹ کمشنر صدر پنڈی بھٹیاں مقرر کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تمام تقرر و تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں سول اور پولیس انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی گئیں، کمشنر ، سی پی او اور ڈپٹی کمشنر تبدیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
