Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانبھارت کو بلآخر کشمیروں کا حق خودارادیت دینا ہو گا، علی امین خان گنڈاپور

بھارت کو بلآخر کشمیروں کا حق خودارادیت دینا ہو گا، علی امین خان گنڈاپور

اسلام آباد،وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے شوپیاں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کرے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ظلم و بربریت سے بھارت کشمیریوں کی تحریک حق خودارادیت کو نہیں دبا سکتا ۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انصاف کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا فوری نوٹس لیں ،مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کا قیام ناممکن ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت کو بلآخر کشمیروں کا حق خودارادیت دینا ہو گا۔خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیاگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔