Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاناین آر او کے ایجنڈے پر بات نہیں ہوگی، پی ٹی آئی کو واپس اسی جگہ آنا ہوگا،طلال چوہدری

این آر او کے ایجنڈے پر بات نہیں ہوگی، پی ٹی آئی کو واپس اسی جگہ آنا ہوگا،طلال چوہدری

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے اسپیکر آفس میں پہلے ہی مذاکراتی ٹیبل موجود ہے، جہاں وزیر اعظم کی بنائی گئی کمیٹی اور اسپیکر دونوں موجود ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے حکومت کسی بھی این آر او کے ایجنڈے پربات نہیں کرے گی اور تمام معاملات آئین و قانون کے مطابق ہی آگے بڑھائے جائیں گے، ون کانسٹیٹیوشن ایونیو والا معاملہ پرانا ہے، تاہم اصول سب کے لیے ایک جیسے ہیں، چاہے کوئی امیر ہو یا غریب۔وزیر مملکت نے اسلام آباد میں حالیہ جرائم کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مختلف وارداتوں میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے ایک نوجوان کے اغوا کے بعد قتل کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں خاتون سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد کمی آئی ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہتر کارکردگی کا نتیجہ ہے۔افغان شہریوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانونی اور غیرقانونی طور پر متعدد افغان شہری موجود ہیں، اور حکومت نے لاکھوں غیرقانونی مقیم افغانوں کو واپس بھیجا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ غیرقانونی طور پر مقیم کسی بھی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔