لاہور،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے اور وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں ہم نے کئی اقدامات کیے ہیں اور وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں کیونکہ تعلیمی اداروں میں تدریس اور آن لائن تعلیم میں فرق ہے، آن لائن تدریس میں وہ باتیں نہیں ہوتیں جوکلاس روم میں ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے، اس حوالے سے 24 مارچ کو دوبارہ میٹنگ ہے جس میں جائزہ لیں گے کہ تعلیمی اداریکھولنے ہیں یانہیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث کورونا کی کئی پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئی ہیں جب کہ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کے لیے کل اجلاس طلب کیا گیا ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ پنجاب میں رجسٹریشن کے لیے مشکلات ہیں،وزیر اعلی سے ملاقات ہوئی امید ہے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔
دوبارہ اسکول کھولنے کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر کریں گے ، شفقت محمود
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔