Thursday, May 14, 2026
ہومتازہ ترینصدرمملکت نے نوید انور چودہری کو تمغہ امتیاز سے نوازا

صدرمملکت نے نوید انور چودہری کو تمغہ امتیاز سے نوازا


اسلام آباد(سب نیوز)صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاکستان امریکن شکاگولینڈ چیمبرآف کامرس کے صدر نوید انور چودہری کو پاکستانی برآمدات کے فروغ کی کوششوں کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نواز اہے۔

اسلام آباد کے ایوان صدرمیں خصوصی تقریب کے دوران صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی سفارش پر نوید انور چودہری کو تمغہ امتیاز عطاء کیا۔

نوید انور چودہری کو پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری تعلقات کے فروغ، امریکا میں پاکستانی برآمدات بڑھانے کیلئے کوششوں اور کمیونٹی خدمات کے اعترا ف میں سول ایوارڈ دیاگیا۔

نوید انور چودہری نے چند دن قبل ہی پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ کے لئے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ فاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔