Friday, May 15, 2026
ہومپاکستاننائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی کویت کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں خطے کی صورتحال، ایران امریکا مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کی امن کوششوں کی تعریف کی۔گفتگو کے دوران کویتی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
دونوں رہنماوں نے آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے عالمی معیشت پر مرتب ہونے والے وسیع اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے حکومتِ پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ہر ممکن کوشش جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔