کراچی،کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان نے مایا ناز گلوکار استاد راحت فتح علی خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور اعزازی رکنیت سے نواز دیا۔تفصیلات کے مطابق راحت فتح علی خان وہ پہلے گلوکار ہیں، جنہیں کراچی آرٹس کونسل نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔گلوکار کو ایوارڈ سے نوازے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرٹس کونسل کے صدر احمد علی شاہ نے کہا کہ راحت فتح علی خان سے قبل کسی بھی گلوکار کو یہ اعزاز نہیں دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ راحت فتح علی خان سے قبل انور مقصد، ضیا محی الدین، افتخار عارف اور امر جلیل جیسی شخصیات کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے تاہم پہلی بار کسی گلوکار کو یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیے جانے کی تقریب میں راحت فتح علی خان نے انور مقصود کے ساتھ گفتگو بھی کی اور بتایا کہ وہ انور مقصود کے کتنے بڑے فین ہیں۔تقریب کے آخر میں راحت فتح علی خان نے امیر خسرو کی شاعری رنگ کو بھی پیش کیا اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازے جانے پر آرٹس کونسل کا شکریہ بھی ادا کیا۔
راحت فتح علی خان کو لائف ٹائم ایوارڈ سے نواز دیاگیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔