Saturday, July 20, 2024
ہومکھیلٹیم نیوزی لینڈ نے بادبانی کشتی کا عالمی ٹائٹل "امریکا کپ" جیت لیا

ٹیم نیوزی لینڈ نے بادبانی کشتی کا عالمی ٹائٹل “امریکا کپ” جیت لیا

آکلینڈ،نیوزی لینڈٹیم نے بادبانی کشتی کا عالمی ٹائٹل “امریکا کپ” جیت لیا، دفاعی چیمپئنز نے اپنی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے اطالوی حریفوں کو شکست دی۔آکلینڈ کے ساحل سمندر پر ہونے والے امریکا کپ کے فیصلہ کن مرحلے میں دلچسپ مقابلہ ہوا، ہواوں کا رخ بدلتے، بپھری لہروں میں راستہ بناتے، جیت کا جوش دکھاتے سیلرز نے دیکھنے والوں کو بھی جوشیلا کر دیا، میزبان کیویز کو اطالوی کشتی بانوں کی ٹیم “لیونا روسا ” کا سامنا تھا۔دفاعی چیمپئن ٹیم نیوزی لینڈ نے برتری برقرار رکھتے ہوئے سات تین سے فتح سمیٹی، بیسٹ آف تھرٹین جیت کر ایک بار پھر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔