نئی دہلی ،بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثہ میں گروپ کیپٹن بھی ہلاک ہو گیا۔ بھارتی طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی فضائیہ نے ایک پیغام شیئر کیا ہے جس میں اس حادثے کی تصدیق کی گئی ہے۔بھارتی فضائیہ کے شیئر کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ تربیتی پرواز کے دوران طیارے کو حادثہ پیش آیا جس میں گروپ کیپٹن اے گپتا جان کی بازی ہار گئے۔بھارتی فضائیہ نے طیارہ حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
بھارتی فضائیہ کا مگ 21طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔