Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستاناسحاق ڈار کامصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسحاق ڈار کامصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد(سب نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈارنے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی بدلتی صورتحال، امن و استحکام اور سفارتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے خطے میں امن کے فروغ کیلئے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماوں نے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ پر مشتمل علاقائی مشاورتی فورم سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔بات چیت کے دوران اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے متعلق جاری سفارتی سرگرمیوں اور دیگر کثیرالجہتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مصری وزیر خارجہ نے امریکا کی جانب سے تحویل میں لیے گئے جہازوں پر موجود 20 ایرانی اور 11 پاکستانی سی فاررز کی سنگاپور کے ذریعے کامیاب واپسی میں پاکستان کے انسانی ہمدردی کے کردار کو بھی سراہا۔دونوں ممالک نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا، جبکہ مصری وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو جلد مصر کے دورے کی دعوت بھی دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔