Thursday, July 18, 2024
ہومپاکستانتا ریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کر دیا،وزیراعظم

تا ریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کر دیا،وزیراعظم

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف اور قانون کی عمل داری کے بغیر ریاستوں کا شیرازہ بکھر جاتا ہے کیونکہ اگر ریاست میں اخلاقی قوت (اخلاقی جواز) ختم ہوجائے تو طاقتور مجرمان سے مک مکا(ڈیل میکنگ- این آر او)شروع ہو جاتے ہیں۔ سینٹ کے حالیہ الیکشن ظاہر کرتے ہیں کہ کس طرح ہم اخلاقی سمت کھو رہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم سے پہلے کئی قومیں تباہ ہوئیں کیونکہ وہاں طاقتور کے لیے ایک قانون جبکہ کمزور کے لیے دوسرا قانون ہوتا تھا۔تا ریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کر دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔