انقرہ،ترکی میں مریخ جیسی جھیل دریافت کر لی گئی جس کے پتھر مریخ سے حاصل ہونے والے شواہد سے ملتے جلتے ہیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا اور ترکی کے ماہرین نے ترکی کے شمال مغربی علاقے میں موجود سالدا نامی جھیل کو مریخ جیسا قرار دے دیا۔ماہرین نے کہا کہ اس جھیل پر موجود پتھر اور دیگر معدنیات مریخ سے حاصل ہونے والے شواہد سے بہت زیادہ ملتے جلتے ہیں۔ سالدا جزیرے کا علاقہ مریخ پر واقع جزیرے کریٹر سے مماثلث رکھتا ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ مریخ کے اس جزیرے پر بھی کسی زمانے میں پانی موجود تھا۔ سالدہ جھیل کے ساحل سے ملنے والے نمونوں سے مریخ میں ملنے والے نمونوں کو سمجھنے میں آسانی ہو گی۔ ناسا اور ترکی کے ماہرین سالدا میں زندگی کے آثار تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ناسا کے تحقیقی ماہر نے بتایا کہ ہماری تحقیقی ٹیم سالدا اور مریخ سے حاصل ہونے والے نمونوں کا جائزہ لے گی کیونکہ جزیرے کریٹر سے معدنیات بھی ملی ہیں۔واضح رہے کہ ناسا کے مشن نے گزشتہ دنوں مریخ پر لینڈنگ کی جس کے بعد سے پرسی ویرنس نامی روبوٹ وہاں سے نمونے اکٹھے کررہا ہے۔
ترکی میں مریخ جیسی جھیل دریافت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔