Friday, May 29, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانصدر مملکت نے ریکوڈک منصوبے پرسپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے ریکوڈک منصوبے پرسپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ریکوڈک منصوبے پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر صدر مملکت نے ریکوڈک منصوبے پر عدالت عظمیٰ میں ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ 30 ستمبر کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے ریکوڈک پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دی تھی۔

اسی اجلاس میں شہباز شریف کو وزارت توانائی نے توانائی کی بچت کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی تھی، وزیراعظم شہبازشریف نے توانائی کی بچت کے روڈ میپ کو حتمی شکل دینے اور اس پر موثر عمل درآمد کی ہدایت کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔