Friday, May 29, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانبشری بی بی اور ارسلان خالد کی ایک اور آڈیو وائرل

بشری بی بی اور ارسلان خالد کی ایک اور آڈیو وائرل

سابق خاتون اول اور عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور ڈاکٹر ارسلان خالد کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی جس میں وہ موجودہ صورت حال میں بات کرنے والوں کو غدار قرار دینے کی ہدایت کررہی ہیں۔

لیک ہونے والی آڈیو میں بشری بی بی نے ارسلان خالد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتنے لوگوں کے فون آئے کو آپ کو سوشل میڈیا ایکٹو تھا، اب ایک ہفتے سے ایکٹونہیں ہے، ایسا کیوں ہے بیٹا؟ آج کل تو آپ لوگوں کو بہت ایکٹو ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ علیم خان جیسے بہت سے لوگ میرے اور خان صاحب کے حوالے سے بولیں گے، یہ لوگ اور زیادہ گند ڈالیں گے،فرح کا ذکر کریں گے،آپ نے اس کا ایشو نہیں بنانا، بس آپ نے ان سب کو غداری کے ساتھ لنک کر دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میں لیٹر کو اٹھانا ہے، ہمیں پتا ہے لیٹر صحیح ہے اور غداری کی وجہ سے یہ سب اکٹھے ہو گئے ہیں، یہ لوگ اپنے آپ کو بچانے کیلئے غداروں کے ساتھ مل گئے ہیں، غداروں میں باہر کی قوتیں بھی ہیں اور اندر کی بھی ہیں۔بشری بی بی نے ہدایت کی کہ آج آپ نے روس کامعاملہ اٹھانا ہے کہ ملک کے ساتھ غداری ہو رہی ہے، ان کو بھی پتا ہے کہ خان اور ملک کے ساتھ غداری ہو رہی ہے،آج ان کا بیان بھی آیا ہے۔سابق خاتون اول نے کہا کہ میرے اور خان کے متعلق انہوں نے بہت گند اڑانا ہے،آپ نے اسے بھی غداری کے ساتھ لنک کر دینا ہے۔خاتون اول کی ہدایات پر ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ ایسا ہی کریں گے کہ یہ خود غدار ہیں اس لئے دوسروں کو ملوث کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔