وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف میرے قائد اور پاکستان کا اثاثہ ہیں، ان کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے، ہم انتخابات سے نہیں بھاگ رہے، آئندہ عام انتخابات اگست 2023 میں ہوں گے، پنجاب میں تبدیلی اور پرویز الٰہی دھاگے سے لٹکے ہوئے ہیں،کسی وقت بھی دھاگا ٹوٹ سکتا ہے، اپوزیشن کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی پرسیاست کرنا بدقسمتی ہے، فوج پاکستان کی دفاع کا ضامن ادارہ ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کا موضوع زیربحث نہیں آنا چاہیے، فوج کو یا آرمی چیف کی تقرری کو سیاست کا موضوع بنانے سے ادارے کو نقصان پہنچے گا۔
اتوار کو لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئین اور قانون کے مطابق ہوگی لہذا اہم تعیناتی کو سیاسی ایشو نہیں بنانا چاہیے، عمران خان پہلا سیاسی لیڈر اور پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جو ادارے سے مداخلت چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر نومبر میں مشاورت کا آغاز ہوگا جبکہ آرمی چیف کی تعیناتی پر وزارت دفاع، جی ایچ کیو اور وزیراعظم مشاورت کرتے ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جلد واپس آئیں گے، اگر نواز شریف نے کل آنا ہے تو میں چاہوں گا آج ہی آجائیں۔
آرمی چیف کی تعیناتی آئین اور قانون کے مطابق ہوگی، خواجہ آصف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
