اسلام آباد-وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی زیر صدارت پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس، اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عزرا پیچوہو کی شرکت اجلاس میں پولیو کی موجودہ صورتحال کا جایزہ لیا گیا،اجلاس میں ایمرجنسی اپریشن سیل سندھ کے کوآرڈینیٹر نے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کو بریفنگ دی ،اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ گنجان آباد شہر ھونے کے باوجود صوبائی حکومت کی پولیو کے خاتمے کی کاوشیں قابل ستائیش ہیں، پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کلئے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کا کردار انتہای اہم اور قابل تعریف ھے پولیو کی تکنیکی ٹیم سائنٹیفک بنیادوں پر پولیو کے خاتمے کلئے جامع حکمت عملی پر کام جاری رکھے ھوئے ھے ،وزیر صحت نے سندھ حکومت کے پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوے ان کے اقدامات کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ وزارت صحت پولیو کے خاتمے کی کوششیں کو مزیز تیز کیا جائے ،سندھ میں بھر پور انداز میں پولیو مہم کو کامیاب بنایا جاے گا لپولیو مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رھے پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں مثر اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں لپولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ھے۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی زیر صدارت پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
