Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستاندراز پاکستان میں ایشیا کپ 2022 کے لیے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر بن گیا

دراز پاکستان میں ایشیا کپ 2022 کے لیے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر بن گیا

پاکستان میں کرکٹ کا سیزن جلد ہی شروع ہونے والا ہے اور کرکٹ کے حوالے سے پاکستانیوں کاجنون دیکھتے ہوئے دراز نے ایشیا کپ 2022 کے لیے لائیو اسٹریمنگ پارٹنر بن گیا ہے، جس سے پوری قوم کو28 اگست 2022 ء کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز مقابلہ بھی براہ راست دیکھنے کا موقع ملے گا۔ دونوں ٹیمیں ایشیا کپ 2022 کے گروپ مرحلے میں آمنے سامنے ہوں گی جس کا پوری قوم کو سخت بے چینی سے انتظار ہے۔

کرکٹ کے شائقین اس سنسنی خیز مقابلے سمیت ٹورنامنٹ کے دیگر میچز بھی دراز ایپ(Daraz App) پر براہ راست دیکھ سکیں گے جوپاکستان میں کرکٹ کے تمام شائقین کے لیے انتہائی پسندیدہ اسٹریمنگ ایپ ہے۔آئی سی سی T20ورلڈ کے دوران بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے بھی 2.7 ملین سے زائد افراد نے دراز ایپ استعمال کی جو اَب تک کسی بھی پاکستانی اسٹریمنگ پلیٹ فارم کا ایک ریکارڈ ہے جبکہ،دنیا بھر میں، ورلڈ کپ کو کل 346 ملین ناظرین نے دیکھا تھا۔

کرکٹ میچز دیکھنے کے حوالے سے ناظرین کے روئیے میں ایک بڑی تبدیلی دیکھی گئی ہے اور اب زیادہ تر ناظرین میچزآن لائن دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں اور اس طرح روایتی بڑے پیمانے پر مارکیٹنگ کرنے والے ٹی وی چینلز کے لیے سخت مقابلہ کا باعث بنتے ہیں۔ اس نئے رجحان میں اضافے کا بڑاسبب میچوں کا شیڈول تھا جب زیادہ تر لوگ ضروری معاملات نمٹانے کے لیے سفر کر رہے ہوتے ہیں یاپھر بجلی کی عدم فراہمی کے باعث میچ دیکھنے سے محروم رہتے ہیں۔تاہم دراز ایپ اْنھیں موبائل فون پراپنا پسندیدہ کھیل براہ راست دیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔اس کے نتیجے میں، دراز ایپ پر لاگ اِن ہونے والے صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو گرین شرٹس کو میدان میں مقابلہ کرتے ہوئے براہ راست دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس بارے میں دراز پاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسر، محمد عمار حسن نے کہا:”ہر ماہ 10ملین سے زیادہ فعال صارفین کے ساتھ، دراز انٹرنیٹ صارفین کا چوتھا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ اسی لیے ہم نے پاکستانی ناظرمین میں کرکٹ کا جذبہ تیز کرنے کرنے اور پوری کرکٹ کو لائیو ایکشن میں پیش کرنے کا ارادہ کیا۔“

ایشیا کپ 2022 کا آغاز 27 اگست سے ہوگا جس میں 13 میچز کھیلے جائیں گے۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ28اگست 2022ء کو ہوگا۔سپر 4 راؤنڈآغاز 3 ستمبر 2022 ء سے ہوگا جبکہ فائنل11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ صارفین ٹورنامنٹ کے تمام میچز دراز ایپ کے ذریعے، پاکستان میں کہیں سے بھی اورٹورنامنٹ کا کوئی بھی لمحہ ضائع کیے بغیر،دیکھ سکیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔