Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستاندوست خلیجی ملک کی جانب سے سرمایہ کاری پر ٹیکس چھوٹ کا امکان

دوست خلیجی ملک کی جانب سے سرمایہ کاری پر ٹیکس چھوٹ کا امکان

اسلام آباد-دوست خلیجی ملک کی جانب سے سرمایہ کاری پر 20 سے 25 ارب روپے تک کی ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق دوست خلیجی ملک کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری پر ٹیکس چھوٹ کا امکان ہے۔ذرائع ایف بی آر نے بتایا ہے کہ سرمایہ کاری پر ٹیکس چھوٹ3 سے 5 سال تک کیلئے دی جا سکتی ہیں، مجموعی طورپر20سے25ارب روپیتک ٹیکس چھوٹ کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی مشینری، پارٹس اور انکم ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کا امکان ہے، ٹیکس چھوٹ سے متعلق تجاویزتیاری کیابتدائی مراحل میں ہیں۔ایف بی آر کا کہنا تھا کہ خلیجی ملک کی جانب سے ہیلتھ کیئر،زرعی شعبے،انرجی انفراسٹرکچرمیں سرمایہ کاری ہو گی جبکہ گیس، ڈیجیٹل کمیونیکیشن،متبادل انرجی کے ذرائع میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔خلیجی ملک کی جانب سے مجموعی طور پر 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں ایک ارب کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا ، اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا، دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو وسعت دینا اور معیشت کے مختلف شعبوں کا احاطہ کرنے والے منصوبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔ بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زید النہیان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔