Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانشہباز گل بے وقوف،پی ٹی آئی کو بیان سے الگ ہونا چاہیے،وزیر اعلی پنجاب

شہباز گل بے وقوف،پی ٹی آئی کو بیان سے الگ ہونا چاہیے،وزیر اعلی پنجاب

لاہور-وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہباز گل کے بیان کے خلاف بیان دیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف قیادت کو شہباز گل کے بیان سے الگ ہونا چاہیے۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ انہوں نے شہباز گل کو فوج مخالف بیان پر ڈانٹا اور کہا کہ کوئی عقل ہے تم میں؟پرویز الہی نے شہباز گل کو کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں ہماری پالیسی کو کہنے والے اور کرنے والے؟ فوج مخالف بیان دینے سے کوئی فائدہ نہیں بلکہ صرف نقصان ہی ہے، پی ٹی آئی قیادت کو شہباز گل کے بیان سے الگ ہونا چاہییان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود فوج کے حق میں بیان دیتے ہیں، فوج کے خلاف جو بات کرے گا وہ پاکستانی نہیں ہو سکتا۔مونس الہی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بنی گالہ کی سیکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس بھیج رہے ہیں، جس پر پرویز الہی کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود اپنے بیٹے مونس الہی کو یہ حکم دیا تھا۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ میں حکومتی معاملات میں مونس الہی سے مشاورت لیتا رہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب حکومت کے درمیان اختلافات چلتے رہتے ہیں، ہمارے درمیان ایسا کوئی تنا نہیں جو ملک کے لیے خطرہ ہو، میں بدلے کی سیاست پر اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا۔پرویز الہی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا اب تک مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، جبکہ پنجاب کابینہ میں خواتین کی نمائندگی میں اضافے کا فیصلہ عمران خان ہی کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما کو اسلام آباد پولیس نے بغاوت اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔بدھ کو اسلام آباد کچہری نے ڈاکٹر شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔