ہومپاکستانایف آئی اے کا پی ٹی آئی سیکریٹریٹ ملازمین کو جاری نوٹسز میں ترمیم کا فیصلہ

ایف آئی اے کا پی ٹی آئی سیکریٹریٹ ملازمین کو جاری نوٹسز میں ترمیم کا فیصلہ

اسلام آباد-وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پاکستان تحریک انصاف سیکریٹریٹ کے ملازمین کو جاری نوٹسز میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نوٹسز میں ترمیم کرکے ایس او پیز کے مطابق نوٹس جاری کریں گے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا۔دوسری طرف عدالت نے ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر کے بیان کی بنیاد درخواست نمٹا دی ہے، پی ٹی آئی ملازمین نے ایف آئی اے نوٹسز کو خلاف ضابطہ ہونے پر چیلنج کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔