سکردو(سب نیوز)ایس ایس پی سکردو راجہ مرزا حسن نے کہا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی،
بچی کو لاہور سمگل کرنے والے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں ایس ایس پی سکردو مرزا حسن نے کہاکہ نومولود بچی کو ائیر پورٹ سکردو سے شک پڑنے پر ائر پورٹ پولیس نے تحویل میں لے لیا،نومولود بچی پولیس کے تحویل میں ہے،ملزمان کو گرفتار کرکے ہیومین ٹریفیکنگ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے،ایس ایس پی سکردو راجہ مرزا حسن کا کہنا تھا کہ نومولود بچی کو لاہور میں رہنے والے شخص کو پیسوں کے عوض فروخت کیا گیا تھا،دھندے میں ہسپتال ملازم بھی ملوث ہے،ایس ایس پی سکردو راجہ مرزا حسن نے کہاکہ نومولود بچی کو ریجنل ہسپتال سکردو سے ہسپتال ملازم کی مدد سے فروخت کیا گیا،نومولود بچی کو خرید کر لاہور لیجانے والے شخص کو سکردو انٹرنیشنل ائر پورٹ سے لاہور جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔
