اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،چیف کمشنر اسلام آباد نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ہمراہ شدید بارش کے دوران سیکٹر ای 11، غوری ٹاون اور اسلام آباد کے دیگر علاقوں کے تفصیلی فیلڈ دورے کیے۔ اس موقع پر انہوں نے نکاسی آب، ڈی واٹرنگ، ٹریفک مینجمنٹ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا موقع پر خود جائزہ لیا تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف، تحفظ اور سہولت فراہم کی جا سکے۔دریں اثنا چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد، ڈائریکٹر جنرل اسلام آباد واٹر، ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اور تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز بھی فیلڈ میں موجود رہے اور اپنے اپنے علاقوں میں جاری آپریشنز کی مسلسل نگرانی اور مانیٹرنگ کرتے رہے۔فیلڈ دوروں کے دوران چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد نے سیکٹر ای 11، غوری ٹان اور دیگر حساس و نشیبی علاقوں کا معائنہ کیا، جبکہ اہم شاہراہوں، نشیبی مقامات، انٹرچینجز، انڈرپاسز اور دارالحکومت کی اہم سڑکوں پر بارش کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے تمام متعلقہ محکموں اور فیلڈ ٹیموں کو جمع شدہ بارشی پانی کی فوری اور موثر نکاسی یقینی بنانے اور ٹریفک کی روانی کو محفوظ اور بلا تعطل رکھنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کو متعلقہ افسران کی جانب سے شہر میں بارش کی مجموعی صورتحال، نکاسی آب کے انتظامات، افرادی قوت کی تعیناتی، ڈی واٹرنگ مشینری کی دستیابی اور ہنگامی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ تمام دستیاب وسائل، افرادی قوت اور مشینری کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ علاقوں سے بارشی پانی کی فوری نکاسی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بارش کے دوران اور بارش کے بعد فیلڈ ٹیمیں مکمل طور پر متحرک رہیں اور کسی بھی حساس یا نشیبی مقام کو بغیر نگرانی کے نہ چھوڑا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے نشیبی اور پانی جمع ہونے والے حساس علاقوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے ضرورت کے مطابق اضافی ڈی واٹرنگ مشینری فوری طور پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے سڑکوں، انڈرپاسز، انٹرچینجز اور دیگر اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی تاکہ پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد ایمرجنسی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ، اسلام آباد واٹر اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہیں اور اسلام آباد بھر میں مربوط انداز میں نکاسی آب، ڈی واٹرنگ اور ہنگامی ردعمل کے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔حساس مقامات پر خصوصی ڈی واٹرنگ ٹیمیں اور مشینری تعینات کی گئی ہے تاکہ جمع ہونے والے بارشی پانی کو فوری طور پر نکالا جا سکے۔ فیلڈ ٹیمیں بارشی نالوں، ڈرینج چینلز، کلورٹس اور قدرتی آبی گزرگاہوں کی مسلسل نگرانی بھی کر رہی ہیں تاکہ پانی کے بہا میں رکاوٹ بننے والی کسی بھی رکاوٹ کی بروقت نشاندہی کرکے اسے دور کیا جا سکے۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام نالوں، بارشی پانی کے چینلز اور قدرتی آبی گزرگاہوں کو صاف، کھلا اور مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔ کسی بھی رکاوٹ کو فوری طور پر دور کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارشی پانی کے جمع ہونے کو کم سے کم رکھنے اور ٹریفک و عوامی آمدورفت میں خلل سے بچنے کے لیے مثر پیشگی اقدامات کیے جائیں۔
چیئرمین سی ڈی اے نے تمام سینئر افسران اور فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں، آپریشنز کی ذاتی طور پر نگرانی کریں اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ اور مثر کوآرڈینیشن برقرار رکھیں، جب تک صورتحال مکمل طور پر معمول پر نہیں آ جاتی۔چیئرمین سی ڈی اے ، چیف کمشنر اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات کے اندراج اور ان پر فوری کارروائی کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے بتایا کہ بارشی پانی جمع ہونے اور بارش سے متعلق دیگر مسائل کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جا رہی ہے اور متاثرہ مقامات پر فوری طور پر رسپانس ٹیمیں روانہ کی جا رہی ہیں۔شہریوں کی جانب سے چیئرمین سی ڈی اے ، چیف کمشنر اسلام آباد کی ذاتی نگرانی اور فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسیناسلام آباد کے شہریوں نے شدید بارش کے دوران سی ڈی اے کے فوری ردعمل، مثر فیلڈ آپریشنز اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیے گئے سی ڈی اے اقدامات کو سراہا اور چیئرمین سی ڈی اے کی متحرک قیادت میں سی ڈی اے کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔شہریوں نے خصوصی طور پر اس امر کو سراہا کہ چیئرمین سی ڈی اے نے شدید بارش کے دوران خود E-11، غوری ٹان اور دیگر حساس علاقوں کا دورہ کیا، موقع پر صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ ٹیموں کو فوری طور پر نکاسی آب اور ڈی واٹرنگ کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔شہریوں نے چیئرمین سی ڈی اے ، چیف کمشنر اسلام آباد، چیف آفیسر ایم سی آئی ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ اور فرنٹ لائن ورکرز کی انتھک خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جو شدید بارش اور مشکل موسمی حالات کے باوجود فیلڈ میں موجود رہے۔ ان کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں بارشی پانی کی نکاسی، سڑکوں کی فعالیت، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف کی فراہمی میں مدد ملی اور اسلام آباد کا نظامِ زندگی رواں دواں رہا۔شہریوں نے، سی ڈی اے ، ایم سی آئی ، اسلام آباد واٹر، ایمرجنسی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ایمرجنسی سروسز اور سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کی بروقت مداخلت اور شب و روز جاری رہنے والی خدمات پر خصوصی اظہارِ تشکر کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ حساس مقامات پر فیلڈ ورکرز اور ڈی واٹرنگ مشینری کی موجودگی نے انہیں تحفظ اور اطمینان کا احساس فراہم کیا۔شہریوں نے کہا کہ ہم چیئرمین سی ڈی اے ، چیف کمشنر اسلام کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ذاتی دلچسپی اور نگرانی کے ذریعے بارشی پانی کی بروقت نکاسی، سڑکوں کی فعالیت اور شدید بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا۔شہریوں نے مشکل موسمی حالات میں فرائض سرانجام دینے والے فرنٹ لائن ورکرز کی محنت، جذبے اور لگن کو بھی سراہا۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کی حفاظت، سہولت اور بلا تعطل آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اور شدید بارش کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور انداز میں استعمال کیا جائے گا۔سی ڈی اے ، ایم سی آئی، ایمرجنسی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ، اسلام آباد واٹر اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہترین باہمی رابطے، مربوط حکمتِ عملی اور مشترکہ فیلڈ آپریشنز اسلام آباد کو مشکل موسمی حالات میں بھی محفوظ، فعال، صاف ستھرا اور رواں دواں رکھنے کے عزم کا عملی اظہار ہیں۔شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال یا نکاسی آب سے متعلق شکایت کی صورت میں سی ڈی اے کی ہیلپ لائن 1334 اور ایمرجنسی نمبر 16 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
