Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومپاکستانپاکستان میڈیکل کمیشن کا ڈینٹل کالجز کو میڈیکل کالجز میں ضم کرنے کے بیان کی مذمت

پاکستان میڈیکل کمیشن کا ڈینٹل کالجز کو میڈیکل کالجز میں ضم کرنے کے بیان کی مذمت

اسلام آباد:پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد نے پاکستان میڈیکل کمیشن کی طرف سے ڈینٹل کالجز کو میڈیکل کالجز میں ضم کرنے کے بیان کی مذمت کی ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر اختر علی بندیشہ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی طرف سے ڈینٹل کالجز کو میڈیکل کالجز میں ضم کرنے کے بیان پر مایوسی ہوئی،پی ایم سی کی طرف سے سے ایسا کوئی اقدام کیا گیا تو اس کی مخالف کریں گے۔انہوں نے پی ایم سی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے میڈیکل ایجوکیشن تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی۔ڈینٹل اور میڈیکل ایجوکیشن دونوں مختلف شعبے ہیں،اگر ایسا کوئی اقدام تو احتجاج پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ایم سی کو ختم کر کے پی ایم ڈی سی کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔