چین اور امریکہ ،سربراہان مملکت کی ملاقات کے مخصوص انتظامات پر قریبی رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ چینی وزارتِ خارجہ
بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان وانگ وین بن نےکہا کہ رواں سال کے آغاز سے چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ دو مرتبہ ٹیلی فونک بات چیت کی اوردونوں سربراہان مملکت نے مختلف ذرائع سے باقاعدہ رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔اس وقت چین اور امریکہ، سربراہان مملکت کی ملاقات کے مخصوص انتظامات پر قریبی رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔امید ہے کہ امریکہ اور چین ایک ہی سمت پرآگے بڑھیں گے اور چین امریکہ سربراہان مملکت کی ملاقات کی کامیابی کے لیے مل کر کام کریں گےتاکہ چین امریکہ تعلقات مثبت اور مستحکم ترقی کی راہ پر واپس آجائیں۔
