اسلام آباد (آئی پی ایس) گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار 19 کورونا مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 10 ہزار 897 ہوگئی۔ اب تک ملک میں 95.7 فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 663 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 11 مریض انتقال کر گئے۔ملک میں کیسز مثبت آنے کی شرح 1.66 فیصد رہی جبکہ ملک میں ایک ہزار 913 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں فعال کورونا کسیز کی تعداد 25 ہزار رہ گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
