نئی دہلی (آئی پی ایس) بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 13 ہزار 596 نئے کیسز، 166 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اب تک بھارت 3 کروڑ 40 لاکھ 81 ہزار 315 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 4 لاکھ 52 ہزار 290 انتقال کر گئے۔ ادھر آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہزاروں بچے مہینوں تک گھروں میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے کے بعد اسکول واپس آگئے۔ آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر نے ویکسینیشن کی بڑھتی ہوئی شرح کی بدولت زیادہ تر کووڈ پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔
بھارت میں کورونا کے 13 ہزار 596 نئے کیسز، 166 اموات رپورٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
