کراچی (سب نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد 21اگست تک مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 17.10 ارب ڈالر (17098.5 ملین ڈالر) کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 22.59 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔کمرشل بینکوں کے پاس موجود نیٹ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.49 ارب ڈالر رہا۔مرکزی بینک نے ذخائر میں اس معمولی اضافے کی کوئی مخصوص وجہ ظاہر نہیں کی ہے۔ اس سے قبل پچھلے ہفتے اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 17.08 ارب ڈالر کی سطح پر تھے۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 70لاکھ ڈالر کا اضافہ، مجموعی حجم 17.10ارب ڈالر ہو گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
