ہومپاکستانمالی سال 2025-26میں پاکستان کو آسٹریلیا سے1ارب امریکی ڈالر کی ریکارڈ ترسیلاتِ زرکے حوالے سے تقریب کاانعقاد

مالی سال 2025-26میں پاکستان کو آسٹریلیا سے1ارب امریکی ڈالر کی ریکارڈ ترسیلاتِ زرکے حوالے سے تقریب کاانعقاد

سڈنی (سب نیوز)مالی سال 2025-26میں پاکستان کو آسٹریلیا سے1 ارب امریکی ڈالر کی ریکارڈ ترسیلاتِ زرکے حوالہ سے تقریب کاانعقاد،تقریب میں جناب عرفان شوکت، ہائی کمشنر آف پاکستان برائے آسٹریلیا، بینکوں اور ترسیلاتِ زر کی کمپنیوں کے نمائندوں، کاروباری انجمنوں، کمیونٹی کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔تقریب میں ہائی کمشنر نے اس اہم سنگِ میل کے حصول میں پاکستانی کمیونٹی، بینکوں، ایکسچینج کمپنیوں اور ترسیلاتِ زر فراہم کرنے والی کمپنیوں کے نمایاں کردار کو سراہا

آسٹریلیا سے پاکستان کو بھیجی جانے والی ترسیلاتِ کی رقم مالی سال 202021 میں 598 ملین ڈالر سے بڑھ کر مالی سال 202526 میں 1.14 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جو پاکستانی کمیونٹی کی بڑھتی ہوئی شراکت اور پاکستان و آسٹریلیا کے درمیان مضبوط ہوتے معاشی تعلقات کی عکاسی کرتی ہیتقریب سے دیگرشرکا نے بھی خطاب کیااورپاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا، اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط معاشی و مالی روابط سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا گیا۔قمر زمان، قونصل جنرل آف پاکستان نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور اپنے کاروباری منصوبوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔تقریب کے اختتام پرکیک بھی کاٹاگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔