ہومپاکستانگڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے حکومت کیساتھ مذاکرات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہفتے یا 15دن تک نہ بڑھانے پر اتفاق

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے حکومت کیساتھ مذاکرات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہفتے یا 15دن تک نہ بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (سب نیوز)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد اور حکومت کے مذاکرات میں ایک سال تک ٹال ٹیکس نہ بڑھانے کا اصولی فیصلہ ہوگیا۔
ٹرانسپورٹرز ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں ایک سال تک ٹال ٹیکس نہ بڑھانے کا اصولی فیصلہ ہوگیا ہے، ٹال ٹیکس کے حالیہ اضافے میں کچھ کمی کا بھی فیصلہ کر لیاگیا۔ٹرانسپورٹرز ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہفتے یا 15 دن تک نہ بڑھانے پربھی اتفاق ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل صدر گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے۔ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کرے، ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں لیکن مطالبات پر واضح پیشرفت ضروری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔