ہومتازہ ترینکامیابی کیلئے صلاحیت کے ساتھ مثبت سوچ، واضح اہداف، پختہ عزم اور متوازن طرزِ عمل بھی ضروری ہے،حاجی وقار المدینہ

کامیابی کیلئے صلاحیت کے ساتھ مثبت سوچ، واضح اہداف، پختہ عزم اور متوازن طرزِ عمل بھی ضروری ہے،حاجی وقار المدینہ

اسلام آباد(سب نیوز)دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ تربیتی سیشن کے دوران دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی وقار المدینہ نے طلبہ کو شخصیت سازی اور کامیاب زندگی کے اہم اصولوں سے آگاہ کیا۔ اس تربیتی اجتماع میں دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی فیکلٹی اور مینجمنٹ نے بھی شرکت کی۔
رکن شوری حاجی وقار المدینہ کا کہنا تھا کہ انسان کی سوچ اس کے الفاظ، رویوں اور عملی نتائج کی سمت متعین کرتی ہے۔ مثبت طرزِ فکر، واضح اہداف، خوش اخلاقی اور خود اعتمادی شخصیت کو موثر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کامیاب افراد حالات سے گھبرانے کے بجائے حکمت، اطمینان اور مستقل مزاجی سے کام لیتے ، اپنی صلاحیتوں پر اعتماد رکھتے اور اپنی انفرادیت برقرار رکھتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔