اسلام آباد(سب نیوز) این ڈی ایم اے نے 29 جولائی سے 5 اگست 2026 تک ملک بھر میں مون سون کے نئے سلسلے کا الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان، پنجاب اور سندھ میں وقفے وقفے سے بارشوں اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ متوقع بارشوں کے باعث بڑے دریاوں میں پانی کے بہاو میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔پنجاب کے سرحدی نالوں، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کے پہاڑی برساتی نالوں میں اچانک سیلابی صورتحال جبکہ مختلف شہری علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔گلگت بلتستان کے اضلاع ہنزہ، نگر، گلگت، غذر، تانگیر، داریل، دیامر، گانچھے، شگر، روندو، اسکردو، استور اور گپس یاسین کے دریاں، ندی نالوں اور گلیشیائی علاقوں میں پانی کے بہا میں اچانک اضافے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، بنوں، لکی مروت، کرم، شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک، ڈی آئی خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کوہاٹ، کرک اور ہنگو کے مقامی ندی نالوں اور پہاڑی برساتی نالوں میں سیلابی ریلے متوقع ہے۔آزاد جموں و کشمیر میں مظفر آباد، وادی نیلم، باغ، حویلی، پونچھ، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، ہٹیاں بالا اور میرپور کے دریاوں اور ندی نالوں کے بہاو میں شدید اضافہ متوقع ہے۔بلوچستان کے ضلع ژوب، شیرانی، موسی خیل، لورالائی، ہرنائی، سبی، کوہلو، قلعہ سیف اللہ، پشین، کوئٹہ، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، آواران، لسبیلہ، قلات، خضدار اور دیگر برساتی نالوں میں اچانک سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
پنجاب میں سیالکوٹ، نارووال، چکوال، گجرات، ڈی جی خان، راجن پور، مری اور گلیات کے پہاڑی اور برساتی نالوں میں پانی کے تیز بہا کا خدشہ ہے جبکہ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، چکوال، سرگودھا، ساہیوال اور شیخوپورہ کے گنجان آباد علاقوں میں سیلابی صورتحال اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔خیبر پختونخوا کے پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور مردان جبکہ سندھ کے حیدر آباد، سکھر، شہید بینظیر آباد، نواب شاہ، ٹھٹھہ، بدین، سانگھڑ، خیرپور، میرپور خاص، عمرکوٹ، تھرپارکر، مٹھی، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو اللہ یار کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
دریائے چناب اور اس سے منسلک جہلم، چناب اور راوی کے نالوں میں درمیانے سے بلند درجے کے بہاو کا امکان ہے جبکہ دریائے جہلم میں منگلا ڈیم کے بالائی علاقوں میں درمیانے درجے کا بہا ومتوقع ہے۔دریائے راوی، دریائے کابل، دریائے سوات، پنجکوڑہ اور دیگر معاون دریاں میں کم سے درمیانے درجے کے بہا وکا امکان ہے جبکہ پیر پنجال سے نکلنے والے سرحدی نالوں میں پانی کی سطح اچانک بلند ہو سکتی ہے۔بھارتی آبی ذخائر سے پانی کا ممکنہ اخراج دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال کا باعث بن سکتا ہے۔ڈی جی خان کے پہاڑی برساتی نالوں، خیبر پختونخوا کے مقامی برساتی گزرگاہوں اور شمالی بلوچستان خصوصا ناری، بولان اور لہڑی دریائی نظام میں اچانک سیلاب کا خدشہ موجود ہے۔
این ڈی ایم اے نے عوام کو ممکنہ طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے جبکہ متعلقہ اداروں کو حساس مقامات کی مسلسل نگرانی، ہنگامی ٹیموں کی تیاری اور ممکنہ بند شاہراہوں کی فوری بحالی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مون سون کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، ملبے کے ریلوں اور اچانک آنے والے سیلاب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لہذا سفر سے پہلے موسم کی تازہ ترین پیش گوئی اور سڑکوں کی صورتحال ضرور معلوم کریں، اگر شدید بارش یا کسی بھی ممکنہ خطرے کی وارننگ جاری ہو تو غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔اسی طرح تنگ راہداریوں، خطرناک ڈھلوانوں، دریا کے کناروں یا ایسے مقامات پر ہرگز نہ رکیں جہاں پتھر گرنے یا مٹی کھسکنے کا خطرہ ہو۔ اگر سڑک یا پہاڑی ڈھلوان پر دراڑیں، گرتے ہوئے پتھر، ملبہ، سڑک پر بہتا ہوا کیچڑ یا غیر معمولی گرجنے کی آواز سنائی دے تو فورا اس مقام سے دور ہو جائیں اور محفوظ جگہ منتقل ہو جائیں۔
سیلابی پانی یا تیز بہاو کو پیدل یا گاڑی کے ذریعے ہرگز عبور نہ کریں۔ یاد رکھیں، تیز بہا والا پانی خواہ کم گہرا ہی کیوں نہ دکھائی دے، انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور انسانوں یا گاڑیوں کو بہا لے جا سکتا ہے۔مون سون کے دوران برساتی ندی نالوں کے بہا میں اچانک شدید اضافہ بھی ہو سکتا ہے لہذا ایسے علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں کے دوران محتاط رہیں اور تیز بہا والے پانی کے ریلوں سے دور رہیں۔ سفر کے دوران اپنے ساتھ پینے کا پانی، خشک خوراک، ٹارچ، ابتدائی طبی امداد کا سامان، پاور بینک اور ہنگامی رابطہ نمبرز ضرور رکھیں۔احتیاطی تدابیر اختیار کریں، متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور انتظامیہ کی جانب سے بند کی گئی سڑکوں پر سفر سے مکمل گریز کریں۔ عوام این ڈی ایم اے کی آفیشل ایپ پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ سے بروقت معلومات حاصل کریں۔این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ عوام سے گزارش ہے کہ موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، برساتی نالوں اور سیلابی گزرگاہوں کو عبور نہ کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں۔
این ڈی ایم اے کا مون سون الرٹ جاری ، 5اگست تک ملک بھر میں شدید بارشوں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خدشہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
