ہوماسلام آباداسلام آبادمیں گروپ کیپٹن کو شہید کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت ،قاتل گرفتار

اسلام آبادمیں گروپ کیپٹن کو شہید کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت ،قاتل گرفتار

اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی ،گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کا قاتل گرفتار۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سعد بند کھنہ روڈ کا رہائشی ہے، وردات کے بعد ملزم پنجاب کیلئے بس پر بیٹھااور بھیرہ کے قریب اتر گیا ، پولیس کو چکمہ دینے کیلئے ملزم پنجاب سے واپس اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار ہو گیا، ملزم زبردستی لڑکی کو ساتھ لے کر جانا چاہتا تھا اس پر اس نے انکار کیا، لڑکی اور ملزم کے درمیان ہاتھاپائی بھی ہوئی، گروپ کیپٹن سڑک پر ملزم اور لڑکی کے درمیان ہونے والی ہاتھاپائی کی وجہ سے رکا۔

گروپ کیپٹن نے ملزم سعد کو لڑکی کے ساتھ زبردستی کرنے سے روکا جس پر ملزم طیش میں آ گیا، ملزم سعدنے گاڑی میں سوار گروپ کیپٹن پر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا،۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سعد عباسی کو تھانہ کھنہ کے ایریا سے گرفتار کیا گیا۔ملزم سعد عباسی کھنہ پل کا رہائشی ہے، لڑکی غوری ٹاون کی رہائشی ہے، دونوں ایک ہی کیش اینڈ کیری میں ملازمت کرتے تھے۔ تھانہ آبپارہ پولیس نے ایس ایچ او ذوالفقار کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے غوری ٹاون سے ملزم محمد سعد عباسی ولد محمد سجاد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول اور موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر 8381 برآمد کر لیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔