ہومپاکستانپمز سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں کی نگرانی کیلئے مینجمنٹ اوورسائٹ کمیٹی قائم، میجر جنرل (ر)ڈاکٹر اظہر محمود کیانی سربراہ مقرر

پمز سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں کی نگرانی کیلئے مینجمنٹ اوورسائٹ کمیٹی قائم، میجر جنرل (ر)ڈاکٹر اظہر محمود کیانی سربراہ مقرر

اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پمز سمیت ملک بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے انتظامی امور اور کارکردگی کی موثر نگرانی کے لیے مینیجمنٹ اوورسائٹ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی المناک ہلاکت کے واقعے کے بعد ہسپتالوں کے انتظامی و طبی امور میں بہتری اور مریضوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے یہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
وزیراعلی پنجاب کے ہیلتھ ایڈوائزر میجر جنرل (ر)ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کو کمیٹی کی سربراہی سونپی گئی ہے۔کمیٹی مریضوں کی دیکھ بھال، حفاظتی اقدامات، انتظامی نظام اور ہسپتالوں کی مجموعی کارکردگی میں بہتری کے لیے اصلاحات سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی پمز کے انتظامی ڈھانچے میں بہتری اور مثر انتظامی نظام کے حوالے سے تجاویز بھی وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔