ہومپاکستانمولانا عبد الخبیر آزاد کی نیدرلینڈز کے سفیر سے ملاقات ،مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار

مولانا عبد الخبیر آزاد کی نیدرلینڈز کے سفیر سے ملاقات ،مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد(سب نیوز)بادشاہی مسجد لاہور کے امامِ اعظم مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بین المذاہب اور بین المسالک مکالمے، باہمی احترام، برداشت اور انسانی وقار سمیت مختلف امور پر بامعنی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مذہبی آزادی اور عقیدہ و مذہب کی آزادی کے فروغ کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔ فریقین نے معاشرے میں رواداری، باہمی احترام اور مختلف مذاہب و عقائد کے درمیان بہتر افہام و تفہیم کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی اور امن کے لیے مکالمے اور باہمی احترام کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔