Sunday, June 14, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانکالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج پر آزاد کشمیر کے عوام کا شدید ردعمل

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج پر آزاد کشمیر کے عوام کا شدید ردعمل

مظفر آباد(سب نیوز)کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال نے آزاد کشمیر کے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔شہریوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال پر شرپسند کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کے باعث غریب دیہاڑی دار طبقہ شدید ترین مشکلات کا شکار ہے۔

ایک مقامی شہری نے کہا کہ گھروں میں نہ چینی ہے نہ آٹا اور روزگار بند ہونے سے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، ہسپتال، میڈیکل سٹورز اور تندور بند ہونے سے مریض ادویات اور لوگ روٹی کیلئے خوار ہو رہے ہیں۔ایکشن کمیٹی کے اس احتجاج نے عام آدمی کی مشکلات کم کرنے کے بجائے مزید اضافہ کر دیا ہے، آزاد کشمیر کے غریب عوام اب مزید کسی بھی پریشانی، ہڑتال اور بحران کے متحمل نہیں ہوسکتے۔شہری نے مزید کہا کہ کچھ عناصرکی جانب سے صورتحال کے بارے میں حقائق کے برعکس غلط خبریں اور افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔