اسلام آباد(آئی پی ایس )نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔دونوں رہنماوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جس میں امریکہ اور ایران کے درمیان باہمی مفاہمت کی جانب ہونے والی پیش رفت بھی شامل تھی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مثبت پیش رفت خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔دونوں فریقین نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکا مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ ،خطے کی صورتحال پر گفتگو
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

