Tuesday, June 2, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزامریکا اب بھی دنیا کی واحد طاقت، ہماری خارجہ پالیسی قومی مفادات پر مرکوز ہے: مارکو روبیو

امریکا اب بھی دنیا کی واحد طاقت، ہماری خارجہ پالیسی قومی مفادات پر مرکوز ہے: مارکو روبیو

واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا اب بھی دنیا کی واحد طاقت ہے، اس طاقت کو امریکیوں کے تحفظ کے لیے استعمال نہ کیا تو اہمیت کم رہ جاتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی امریکا کے قومی مفادات پر مرکوز ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو کھولنے سے انکار کیا تو ناکہ بندی کر دی، ناکہ بندی سے ایران کو کئی ملین ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے صرف ایرانی جہاز گزریں ایسا ممکن نہیں، امید ہے جلد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

مارکو روبیو نے کہا کہ ہم ایران کو کسی صورت بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ایپک فیوری میں ہم نے اپنے اہداف کامیابی سے حاصل کیے۔امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم نے ایران کے خلاف کارروائی میں تمام فوجی اہداف حاصل کیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔