Friday, May 29, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومدنیاچین کا جنوبی ایشیائی ممالک میں کئی منصوبے شروع کر نے کا اعلان

چین کا جنوبی ایشیائی ممالک میں کئی منصوبے شروع کر نے کا اعلان

بیجنگ:چینی ریاستی کونسل کے دفترِ اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں، وزارتِ تجارت کے محکمہ ایشیا کے ڈائریکٹر وانگ لی پھنگ نے کہا کہ اس وقت چین کےجنوبی ایشیا کے 8 ممالک کے ساتھ کئی میکانزم قائم ہیں، جن میں دوطرفہ مشترکہ تجارتی اور اقتصادی کمیٹی کے 7 میکانزم، سرمایہ کاری کے تحفظ اور دوہرے محصولات سے بچاؤ کے 5 معاہدے، ہموار تجارت، سرمایہ کاری کے تعاون اور ای کامرس تعاون کے 4 میکانزم شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 2 ممالک کے ساتھ دوطرفہ آزاد تجارتی معاہدے بھی کیے گئے ہیں۔

اگلے مرحلے میں، چین جنوبی ایشیا ئی ممالک کے ساتھ روابط کو مضبوط کر کے “چھوٹے مگر خوبصورت” مزید منصوبے نافذ کرے گا تاکہ عوام کو زیادہ فوائد حاصل ہوں ، اور چین اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔اس پریس کانفرنس میں، چین کے صوبہ یون نان کے متعلقہ حکام نے بتایا کہ دسویں چائنا-ساؤتھ ایشیا ایکسپو نئے شعبوں اور نئے مواقعوں پر توجہ مرکوز کرے گی، اور نمائش کے انتظامات میں مسلسل جدت پیدا کی جائے گی۔

اب تک، 60 سے زیادہ ممالک اور خطوں سمیت بین الاقوامی تنظیموں نے ایکسپو میں حصہ لینے کے لیے درخواست دی ہے، اور 1000 سے زائد پیشہ ور خریداروں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔