اسلام آباد (سب نیوز) وزیر داخلہ سید محسن نقوی اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر اور ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون سید شہزاد ندیم بخاری کی نگرانی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد زون نے پچھلے دو روز میں مختلف چھاپہ مار کارروائی میں راولپنڈی/اسلام آباد میں موجود غیر قانونی مصنوعی دانت اور انسانی جبڑے بنانے اور غیر قانونی ادویات بنانے والی فیکٹریاں سیل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پہلی کاروائی میں اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایچ 13میں ایک رہائشی گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ جس میں انسانی دانت اور جبڑے بنانے کی جعلی فیکٹری قائم کر رکھی تھی جب کہ دوسری کارروائی میں راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاwن میں واقعہ ایک فلیٹ میں چھاپہ مارا گیا-جہاں پر جانوروں کو دی جانے والی مختلف جعلی ادویات کی فیکٹری قائم کر رکھی تھی.ایف آئی اے ٹیم نے دونوں فیکٹریوں کو سیل کر کے باقائدہ انکوائری کا آغاز کر دِیا ہے۔ایف آئی اے واضع کرتی ہے کہ جو بھی عناصر جعلی اور غیر قانونی ادویات بنانے اور سپلائی کرنے کے مکروں دھندے میں ملوث پایا جائیگا ،اسکے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
