Friday, May 22, 2026
ہومتازہ ترینایف آئی اے کی بڑی کامیابی، انسانی اسمگلنگ کیس میں ملزم کو 20 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا

ایف آئی اے کی بڑی کامیابی، انسانی اسمگلنگ کیس میں ملزم کو 20 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا

راولپنڈی: (آئی پی ایس) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں ملزم کو سزا دلوا دی۔

خصوصی عدالت راولپنڈی نے مقدمہ نمبر 73/2019 بجرم امیگریشن آرڈیننس 1979، تھانہ اے ایچ ٹی سی راولپنڈی میں ملزم احسان اللہ کو جرم ثابت ہونے پر 20 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

عدالت نے ملزم کو ہدایت کی ہے کہ وہ مدعی عبید اللہ راشد کو 46 لاکھ 30 ہزار روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے شہری اور اس کے اہلِ خانہ کو کمبوڈیا کے راستے کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر ان سے بھاری رقم ہتھیائی تھی۔

مقدمے کی پیروی کے دوران پراسیکیوشن ٹیم میں اصلاح الدین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اور محمد افضل اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل شامل تھے، جبکہ تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر انصار عباس، انسپکٹر جنید خیزر اور انسپکٹر طلعت نسیم نے فرائض انجام دیے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ادارہ انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ شہریوں کو ایسے جرائم سے محفوظ رکھا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔