Wednesday, May 20, 2026
ہومتازہ ترینپنکی کیس سی ٹی ڈی تک پہنچ گیا، دو اہلکاروں کیخلاف انکوائری شروع

پنکی کیس سی ٹی ڈی تک پہنچ گیا، دو اہلکاروں کیخلاف انکوائری شروع

کراچی(سب نیوز) منشیات فروش انمول عرف پنکی کیس کی تفتیش کا دائرہ کار انسداد دہشتگری سیل تک پہنچ گیا۔انسداد دہشت گردی فورس کے ذرائع کے مطابق پنکی کیس میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں اہلکار پنکی کے ساتھ رابطے میں رہتے تھے، انکوائری اے ایس آئی کفیل اور سپاہی علی قریشی پر عائد الزام پر کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کی پوسٹنگ سی ٹی ڈی سول لائنز میں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔