Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانامریکی رکن کانگریس کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو تعریفی خط،جنگ بندی میں کردار کا اعتراف

امریکی رکن کانگریس کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو تعریفی خط،جنگ بندی میں کردار کا اعتراف

واشنگٹن /اسلام آباد (آئی پی ایس )امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی کی گئی ہے، امریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام اہم تعریفی خط ارسال کیا ہے۔

کانگریشنل پاکستان کاکس کی جانب سے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے لیے مخلصانہ تشکر اور دائمی قدردانی کا اظہار کیا گیا ہے۔کانگریشنل پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین اور امریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا حقیقی ریاستی بصیرت کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان جاری امن مذاکرات میں پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت کی رہنمائی پر دلی طور پر مشکور ہوں۔ جیک برگمین کے مطابق پاکستان اور امریکا کے تعلقات دیرپا اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں۔امریکی رکنِ کانگریس کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاوس اور امریکی کانگریس پاکستان کے منفرد اور مثبت سفارتی کردار کا عوامی سطح پر اعتراف کرچکے ہیں۔ جیک برگمین نے مزید کہا کہ پاک امریکا اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔