Monday, April 27, 2026
ہوماسلام آباداسلام آباد پولیس کا ایکسپریس وے اور سرینگر ہائیوے پر ٹریفک ڈائیورشنز کا اعلان، شہریوں کو پیشگی تیاری کی ہدایت

اسلام آباد پولیس کا ایکسپریس وے اور سرینگر ہائیوے پر ٹریفک ڈائیورشنز کا اعلان، شہریوں کو پیشگی تیاری کی ہدایت

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی پولیس کے ترجمان نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر مختلف اوقات میں ٹریفک کی ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق ان اقدامات کے دوران ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے، اس لیے شہری سفر کے لیے اضافی وقت رکھیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے سڑکوں پر موجود رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔