Sunday, April 26, 2026
ہومپاکستانایرانی وزیرخارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، جنگ کے خاتمے کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیرخارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، جنگ کے خاتمے کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سب نیوز)امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے ایران کی سفارتی کوششیں تیز ہو گئیں۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی مسقط سے دوبارہ پاکستان پہنچ گئے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔ جنگ کے خاتمے کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی کی دوبارہ اسلام آباد آمد مشاورت کا تسلسل ہے۔ ملاقاتوں کے دوران جنگ بندی کے خاتمے کیلئے تجاویز پہنچائی جائیں گی۔ایران نے آئندہ کسی قسم کی فوجی جارحیت نہ ہونے کی ضمانت مانگ رکھی ہے۔ ایرانی شرائط میں پابندیوں میں نرمی سمیت دیگر اہم مطالبات بھی شامل ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ پاکستان میں مختصر قیام کے بعد ماسکو جائیں گے۔
قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مسقط میں عمان کے سلطان سے ملاقات ہوئی۔ علاقائی صورتحال اور ثالثی کی کوششوں سے متعلق تفصیلی مشاورت کی۔ آبنائے ہرمز سے متعلق اقدامات پر اعتماد میں لیا۔
رپورٹ کے مطابق عمان کے سلطان نے خطے کے عوام پر بحرانوں کے اثرات کو محدود کرنے اور پائیدار سیاسی حل سے متعلق تجاویز دیں۔ مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی زبان کو ترجیح دینے پر زور دیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب ، قطر اور فرانس کے ہم منصب سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ مذاکرات میں ہونیوالی پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا۔ ترک وزیر خارجہ کا امریکی مذاکرات کاروں سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں تازہ ترین پیشرفت پر بات چیت کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔